جموں//جموں کے اکھنور سیکٹر میں شدید بارش کے بعد دریائے چناب کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا جس کے بعد لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال چلتے اکھنور سیکٹر میں شدید نوعیت کی بارشوں کے نتیجے میں جہاں معمول کی زندگی متاثر ہو گئی ہے وہیں دریائے چناب میں پانی کی سطح میںکافی اضافہ ہو گیا ہے ۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں احتیاط برتے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے میں پانی کی سطح کے اضافہ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہئے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاہم انہوںنے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاط برتیں۔ ادھر سلال پن بجلی پروجیکٹ جوکہ پچھلے کئی دنوں سے بند رکھاگیاتھا، میں سطح آب میں اضافہ کی وجہ سے کھول دیاگیا۔