مئی کا پہلا دن جس کوپوری دنیا میں یوم مزدور کے طور منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد یہی ہو تا ہے کہ ہم اس دن میں اُن مزدورں کو یاد کریں جنہوں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانیں تک نچھاور کی اور مزدوروں کے حقوق کی آبیاری کی دیکھا جائے تو جہاں دنیا کے وجود میں آنے کے ساتھ ہی مزدوروں کی ضرورت کو محسوس کیا گیا وہی آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اگر چہ آج کے جدید دور میں مشینوں کی بہت زیادہ مدد بھی لی جارہی ہے تاہم اسکے باوجود بھی ہر ایک شعبہ میں مزدور کی ضرورت پڑھ رہی ہے ایسے میں جہاں مزدروں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اُنکی زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اُنکے ساتھ ہونے والے استحسال کو بند ہونا چائے تھا اور اُنکے حقوق کو بحال بنانے اور اُنکے زندگی میں تمام طرح کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چائے تھی وہی آج بھی مزدور اُن ہی مشکلات سے دوچار نظر آرہا ہے اور آج بھی ایک مزدور پریشان حال زندگی گذارنے کیلئے ہی مجبور ہورہا ہے اور ایسا صرف ہمارے آس پاس میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں مزروں کی بہتر زندگی اور اُنکی سہولیات کیلئے بہت سے کام کئے گئے ہیں اور کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مزدور طبقے کی حالت بہتر نہیں ہورہی ہے جو قابل افسوس اور قابل تشویش بات نظر آرہی ہے دیکھا جائے تو ہمارے ملک میں بہت سارے اسطرح کے اقدامات اُٹھائے گئے جن کی مدد سے مزدور طبقے کی حالت کو بہتر بنانے میں مد دمل سکتی ہے لیکن اس کے باجود بھی مزدور طبقے کو کوئی خاص راحت ملتی ہوئی نظر نہیں ارہی ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج مزدور وں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ اس طرح کی مدد بھی سرکار کی طرف سے منتخب کئے گئے محکموں کی طرف سے ہورہی ہے جسکی مدد سے مزدور طبقے کو راحت ملنی چائے اور ایک مزدور کی زندگی میں بہتر سہولیات بھی مہیا ہونے چائے تھے تاکہ اس طبقے سے وابستہ لوگوں کو بھی بہتر زندگی گذارنے کا موقعہ ملنا چائے تھا تاہم اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ آج بھی مزدور طبقے میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اُن کی زندگی بے حال ہی نظر آرہی ہے جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پوری دنیا میں آج بھی اس طبقے کو بہت زیادہ مدد کی ضرورت ہے ایسا بھی نہیں ہے کہ آج مزدور کو پہلے جیسے پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن جس طرح سے دنیا میں ترقی ہونے کی وجہ سے مزدور طبقے کی زندگی بھی بدلنی چائے تھی اُس طرح سے ابھی تک بھی ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے جسکی وجہ سے پوری دنیا میں یکم مئی کو یوم مزدور منانے کے اصل مقصد کو سمجھنے کی سخت ضرورت ہے ۔۔۔۔