آپریشن سندھور وزیر اعظم کے پختہ عزم اور انٹیلی جنس کی عکاسی ہماری مسلح افواج کی بہادری کو سلام :وزیر داخلہ

نیوزڈیسک
نئی دہلی //آپریشن سندھور وزیر اعظم نریندر مودی کے پختہ عزم، مختلف ایجنسیوں کی طرف سے مخصوص انٹیلی جنس جمع کرنے اور مسلح افواج کی بے مثال فائر پاور کا عکاس ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہماری مسلح افواج نے جو بہادری پیش کی ہے ان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ آپریشن سندھور وزیر اعظم نریندر مودی کے پختہ عزم، مختلف ایجنسیوں کی طرف سے مخصوص انٹیلی جنس جمع کرنے اور ہندوستانی مسلح افواج کی بے مثال فائر پاور کا عکاس ہے۔مختلف ایجنسیوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کیلئے دہلی میں ایک نئے ملٹی ایجنسی سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ’’آپریشن سندھور وزیر اعظم کے پختہ عزم اور انٹیلی جنس کی عکاسی کرتا ہے۔ ‘‘ شاہ نے کہا کہ آپریشن سندھ مودی کے پختہ عزم، مختلف ایجنسیوں کی طرف سے مخصوص انٹیلی جنس جمع کرنے اور ہماری مسلح افواج کی بے مثال فائر پاور کا عکاس تھا۔ملٹی ایجنسی سینٹر، انٹیلی جنس بیورو کے تحت26/11کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد بنایا گیا تھا جس کا مقصد قانون نافذ کرنے والے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بروقت معلومات کا اشتراک کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں